• صفحہ اول>>کاروبار

    چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ جات کے لیے وافر مالی معاونت

    (CRI)2026-01-15

    چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے موصول اطلاعات کے مطابق، سال 2025ء کے دوران بینک نے اعلیٰ معیار کے حامل بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ جات کی مشترکہ تعمیر کی حمایت کے لیے 290 ارب یوان سے زائد رقم فراہم کی، جس کے ذریعے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں مرکزی مالیاتی ادارے کے طور پر اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کیا گیا۔

    چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے ایک ذمہ دار اہلکار نے بتایا کہ آئندہ مرحلے میں باہمی رابطہ کاری کو مرکزی نکتہ بناتے ہوئے روایتی شعبوں میں تعاون کو مستحکم کیا جائے گا، جبکہ ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بتدریج وسعت دی جائے گی۔علاوہ ازیں ، نمایاں اور بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح سے متعلق "چھوٹے مگر مؤثر" منصوبوں کی بھی مربوط انداز میں حمایت کی جائے گی، تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان