• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی آٹو پروڈکشن اور فروخت کی مسلسل 17ویں سال پہلی پوزیشن

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-15

    28 جولائی 2025 ۔ جنوب مغربی چین کی چھونگ چنگ میونسپلٹی میں چائنا چانگان آٹوموبائل گروپ کی نئی توانائی کی گاڑی AVATR کی ڈیجیٹل اینڈ انٹیلی جنٹ فیکٹری کا منظر ۔ (تصویر/شنہوا)

    28 جولائی 2025 ۔ جنوب مغربی چین کی چھونگ چنگ میونسپلٹی میں چائنا چانگان آٹوموبائل گروپ کی نئی توانائی کی گاڑی AVATR کی ڈیجیٹل اینڈ انٹیلی جنٹ فیکٹری کا منظر ۔ (تصویر/شنہوا)

    15جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین کی آٹوموبائل پیداوار اور فروخت دونوں ہی ریکارڈ بلندی پر رہیں اور بالترتیب، 34.53 ملین اور 34.4 ملین یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 10.4 فیصد اور 9.4 فیصد کا اضافہ ہے اور عالمی سطح پر چین مسلسل 17ویں سال پہلی پوزیشن پر رہا۔

    چائنا آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نائب سیکریٹری جنرل چھین شی ہوا کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر توقع سے زیادہ مضبوط ترقی کی وجہ 2025 میں، بڑے پیمانے پر آلات کی تجدید اور کنزیومر گڈز ٹریڈ-ان مراعات کا پھیلاؤ، کار ساز کمپنیوں کی طرف سے تیزی سے نئے ماڈلز کی تیاری اور پینٹ -اپ ٹرمینل ڈیمانڈ ریلیز تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2026 میں، "دو نئی" پالیسیز کے مستحکم اور منظم نفاذ کے ساتھ ساتھ ،پیداوار اور صارفیت کی سبز تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے اضافی اقدامات اور مارکیٹ کی توقعات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے، جس سے گاڑیوں کی فروخت کے لیے مستقل معاونت فراہم ہوگی۔

    ویڈیوز

    زبان