• صفحہ اول>>کاروبار

    2025 میں لہاسا کا جی ڈی پی پہلی مرتبہ 100 بلین یوآن سے زائد رہا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-15

    15جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)14 جنوری کو چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے میئر،وانگ چیانگ نے لھاسا کے جی ڈی پی کے حوالے سے اعداو شمار بیان کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ 2025 میں لہاسا کا جی ڈی پی پہلی بار 100 ارب یوان (تقریباً 14.3 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا۔

    وانگ چیانگ کے مطابق، 2025 میں لھاسا نے سرمایہ کاری اور کھپت میں مستحکم ترقی کا مظاہرہ کیا،شہر میں تمام 60 اہم منصوبوں کی تعمیر کا آغاز ہوا ، فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 5 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع ہے جب کہ کنزیومر پراڈکٹس کی کل خردہ فروخت 55.3 ارب یوان رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ 2025 میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے 61 نئے ادارے اور 11 بڑی صنعتی کمپنیز اس شہر کی ترقی میں شامل ہوئیں جب کہ درآمد ات وبرآمدات کا مجموعی حجم 5.5 بلین یوان تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ایک کھلی معیشت کو نئی توانائی فراہم کرے گا۔

    اس کے علاوہ سیاحتی و ثقافتی انضمام کا اعلیٰ ترقیاتی معیار بھی برقرار رہا۔ 2025 میں لھاسا میں سیاحتی دوروں کی تعداد 50.51 ملین رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.8 فیصد اضافہ ہے، جب کہ کل سیاحتی آمدن 14.5 فیصد اضافے کے ساتھ 60.6 بلین یوان رہی۔

    وانگ چیانگ کا کہنا تھا کہ 2026 میں لھاسا ، مخصوص خصوصیات والی صنعتوں کے فروغ ، نمایاں صنعتوں کی بہتری اور بنیادی صنعتوں کو مستحکم کرنے کے لیے صنعتی چینز کو بڑھانے، مضبوط کرنے اور مکمل کرنے پر توجہ دے گا تاکہ جدید صنعتی نظام کی ترقی میں تیزی آئے۔

    ویڈیوز

    زبان