• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    "منہ بسورتا گھوڑا"، ایک غلطی جو وائرل ٹرینڈ بن گئی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-15
    11 جنوری 2026۔صوبہ جہ جیانگ کے شہر ، یی وو  کے ایک کارخانے میں مختلف قامت کے  "منہ بسورتے گھوڑے" پیکنگ کے لیے تیار ہیں۔  (تصویر: چائنا نیوز سروس/دونگ یی شن)

    15جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی قمری کیلنڈر کے مطابق سال 2026 ، گھوڑے کا سال ہے اور اسی مناسبت سے مختلف اشیا کی تیاری کا کام عروج پر ہے ۔ صارفین بھی نت نئی مصنوعات خریدنے میں مصروف ہیں اور آن لائن ان کے بارے میں پوسٹ بھی کر رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے ہانگ جو کے ایک صارف کی جانب سے خریدے گئے "گھوڑے" کو جب آن لائن شیئر کیا گیا تو اس نے غیر معمولی توجہ حاصل کر لی۔ ایک "روتا بسورتا" نرم ملائم معصوم سا یہ گھوڑا لوگوں کو بہت پیارا لگا۔

    یہ غیر معمولی ڈیزائن دانستہ نہیں بنایا گیا تھا بلکہ ہوا کچھ یوں کہ ایک کارکن نے مسکرانے کے انداز میں بنے ہوئے منہ کو غلطی سے الٹا یعنی نیچے کے رخ پر سی دیا اور یہ مارکیٹ میں آگیا ۔ غیر متوقع طور پر آن لائن یہ اتنا پسند کیا گیا کہ اس کے آرڈرز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ، جس کی وجہ سے کارخانے دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ مارکیٹ کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان