
17 دسمبر 2025۔ صوبہ ہائی نان کے جنوبی حصے وین چھانگ میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (FTP) میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے حوالے سے نصب تشہیری بورڈ ۔ (شنہوا/پھو شیاو شو)
16جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)14 جنوری کو ، کسٹمز کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ،ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں غیر ملکی تجارتی کے اداروں کی تعداد 100,000 سے زائد ہوگئی ہے۔18 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک، 4,709 نئے ادارے رجسٹر ہوئے، جس سے فری ٹریڈ پورٹ میں تیز رفتار توسیع کی عکاسی ہوتی ہے۔
کسٹمز اہلکار جو حے کے مطابق، پالیسی فوائد اور نئے تجارتی طریقہ کار کے باعث مارکیٹ کے بہت سے اداروں کی جانب سے مشاورت کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اورحکومتی سروس سینٹر میں ایک ہاٹ لائن روزانہ 100 سے زائد مشاورتی کالز وصول کی جاسکتی ہیں ۔
چین نے گزشتہ سال 18 دسمبر کو، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشن کا آغاز کیا تھا۔



