• صفحہ اول>>کاروبار

    ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام کو دس برس مکمل

    (CRI)2026-01-17

    سولہ تاریخ کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے باضابطہ آپریشن کو دس برس مکمل ہو گئے۔ 2016 میں اپنے باقاعدہ آپریشن کے آغاز کے بعد سے بینک نے علاقائی رابطہ کاری کے فروغ اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق، 16 جنوری 2016 کو باضابطہ طور پر کام شروع کرنے والا ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 57 بانی ارکان سے بڑھ کر اس وقت 111 ارکان پر مشتمل ایک اہم بین الاقوامی کثیرالجہتی مالیاتی ادارہ بن چکا ہے۔

    گزشتہ دس برسوں کے دوران بینک نے توانائی، ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹل معیشت، شہری ترقی اور دیگر شعبوں میں مجموعی طور پر 361 منصوبوں کی منظوری دی۔ ان منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 70 ارب امریکی ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دی گئی، جس سے ایشیا کے اندر اور باہر واقع 40 ارکان مستفید ہوئے۔

    ویڈیوز

    زبان