• صفحہ اول>>کاروبار

    2025 میں یی وو کی غیر ملکی تجارت ریکارڈ بلند سطح پر رہی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-19

    19جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)17 جنوری کو ، یی وو کسٹمز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ، 2025 میں یی وو کی غیر ملکی تجارت 836.5 بلین یوان (119.37 بلین امریکی ڈالر) کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سال ، "ورلڈ سپر مارکیٹ" کہلانے والے یی وو کی درآمدات سال بہ سال 32.3 فیصد بڑھ کر 105.8 بلین یوان تک پہنچ گئیں اور پہلی بار 100 بلین یوان کی حد عبور کی۔

    جہ جیانگ صوبے کا شہر یی وو ، ایک طویل عرصے سے چین کی کھلے پن کی کوششوں اور اقدامات کے سلسلے کا ایک متحرک مرکز رہا ہے۔یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ میں تقریباً 80,000 بوتھ ہیں جن میں 2.1 ملین سے زائد اقسام کی اشیا دستیاب ہیں او ر دنیا کے 233 ممالک اورعلاقوں کے ساتھ اس شہر کے تجارتی تعلقات قائم ہیں۔

    2025 میں یی وو(سُوشی) بین الاقوامی بندرگاہ اور یی وو گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر کے آغاز نے شہر کے لاجسٹکس اور ڈیجیٹل تجارت کے نظام کو مزید وسعت دی ہے، جس سے چھوٹی اشیا کو عالمی مارکیٹس تک پہلے سے زیادہ تیزی سے پہنچ رہی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان