انیس جنوری کو ہائی نان صوبے کے انفارمیشن آفس نےہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے پہلے مہینے میں متعلقہ پیش رفت سے آگاہی کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
ہائی نان کے صوبائی محکمہ سیاحت، ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان لی ہائی گانگ نے کہا کہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے پہلے ماہ میں ان باؤنڈ ٹوارزم مارکیٹ نے پالیسی ڈیویڈنڈ میں تیزی دیکھی اور شروعات اچھی رہیں ۔ان باؤنڈ ٹوارزم مارکیٹ میں تین بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اول یہ کہ ان باؤنڈ سیاحت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے مارکیٹ کی طاقت بھی بڑھ رہی ہے ۔ دوم یہ کہ سیاحتی مارکیٹ کی ساخت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، اور ایک متنوع ماڈل آہستہ آہستہ تشکیل پا رہا ہے ۔اور سوم یہ کہ سیاحت کی کھپت کے پیٹرن تیزی سے اپ گریڈ ہو رہے ہیں اور تعطیلات میں سفر میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
لی ہائی گانگ کا کہنا تھا کہ جزیرے بھر میں کسٹمز آپریشنز کے پہلے ماہ میں، ہائی نان کی ان باؤنڈ ٹوارزم مارکیٹ میں پیمانے، ساخت اور معیار کے اعتبار سے مثبت اور گہری تبدیلیاں ظاہر ہوئی ہیں اور ایک اچھی شروعات حاصل ہوئی ہیں ۔



