• صفحہ اول>>کاروبار

    چھون یون 2026 کے ٹرین ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، 539 ملین ٹرپس متوقع

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-20
    چھون یون 2026 کے ٹرین ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، 539 ملین ٹرپس متوقع

    20جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ،جشن بہار کی سفر ی سرگرمی چھون یون 2026 کے لیے 19 جنوری سے ٹرین کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کردیا گیاہے ، توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال 539 ملین سفر ی ٹرپس ہوں گے، جو 2025 کے چھون یون سے 5 فیصد زیادہ ہیں ۔ حکام کے مطابق رواں سال کی سفری سرگرمی کا دورانیہ 2 فروری سے 13 مارچ تک ہوگا۔

    ہر سال جشن بہار کی سفر ی سرگرمی کے دوران، لاکھوں لوگ جو روزگار یا تعلیم کے غرض سے اپنے آبائی شہروں سے دور رہتے ہیں، اپنے خاندانوں کے ساتھ ملنے کے لیے واپس جاتے ہیں۔ اس تہوار پر چین میں قومی تعطیلات ہوتی ہیں جو چین کی سب سے اہم اور طویل روایتی تعطیللات ہیں اور اس کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سالانہ انسانی ہجرت ہوتی ہے۔

    رواں سال چین کا جشن بہار یعنی نیا چینی سال 17 فروری کو شروع ہوگا۔اس انتہائی بھیڑ کے دوران سفری خدمات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے، ریلوے آپریٹرز نے مختلف سروسز میں بہتری کی ہے، جن میں غلطی سے خریدے گئے ٹکٹس کے لیے محدود وقت کے اندر مفت واپسی کی پالیسی، "کوائیٹ کیریجز " کی خدمات و تعداد میں توسیع اور رعایتی ٹکٹس وغیرہ شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان