• صفحہ اول>>کاروبار

    چینی وزارت خزانہ کا نجی سرمایہ کاری اور صارفیت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی پیکج کا اعلان

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-21

    21جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)20 جنوری کو چین کی وزارتِ خزانہ نے ،نجی سرمایہ کاری اور خرچ کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا ایک پیکج جاری کیا، جس میں کارپوریٹ قرضوں کے لیے ایک خصوصی گارنٹی پروگرام اور نجی صارفی قرضوں کے لیے سود کی سبسڈی شامل ہے۔

    چین کی وزارتِ خزانہ سرکاری سمیت کئی دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق، ، اس خصوصی گارنٹی پروگرام کا کل حجم 500 ارب یوان (تقریبا 71.42 ارب امریکی ڈالر) ہے اور اس کا مقصد مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کی معاونت کرنا ہے۔ قومی مالیاتی گارنٹی فنڈ کے ذریعے دو سال کے عرصے میں نافذ کیے جانے والے اس پروگرام میں نہ صرف درمیانے اور طویل مدتی قرضے شامل ہوں گے، بلکہ کاروباری ضروریات مثلاً فیکٹری کی توسیع، دکان کی مرمت اور ورکنگ کیپیٹل سے متعلق مالی اعانت بھی فراہم کی جائے گی۔

    اس دوران، وزارت ایک قرض سود سبسڈی شروع کرے گی، جو نئے جاری کردہ فکسڈ ایسٹ قرضوں اور حکومت کی نئی پالیسی پر مبنی مالیاتی ذرائع کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کا احاطہ کرے گی ۔ یہ پالیسی اہم صنعتی چینز ،ان کے اپ سٹریم ، ڈاون سٹریم سیکٹرز نیز پیداوار کی خدمات پر توجہ دے گی۔سود کی سبسڈیز سالانہ 1.5 فیصد پوائنٹس پر مقرر کی جائیں گی, سبسڈی کی مدت زیادہ سے زیادہ دو سال ہوگی۔ سبسڈی کے لیے قرض کی رقم 50 ملین یوان تک محدود ہوگی، جب کہ سود کی زیادہ سے زیادہ سبسڈی 1.5 ملین یوان مقرر کی گئی ہے۔یہ پالیسی ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے نافذ کی جائے گی جس میں حقیقی صورت حال کی بنیاد پر توسیع کی گنجائش بھی ہوگی ۔

    کھپت کو بڑھانے کے اقدام کے طور پر، وزارت خزانہ نے منگل کو خدمات کے شعبے میں کاروباری اداروں کے لیے قرضوں اور ذاتی کھپت کے قرضوں کے لیے موجودہ سود کی سبسڈی پالیسیز کو بہتر بنایا اور ان میں 2026 کے آخر تک توسیع کی۔

    سروس سیکٹر کے قرض کی سبسڈی پالیسی نے خاص طور پر ڈیجیٹل، سبز اور ریٹیل شعبوں میں کوریج کو بڑھایا ہے، جس میں ہر قرض لینے والے کے لیے سبسڈی کے لیے قرض کی زیادہ سے زیادہ رقم 1 ملین یوان سے بڑھا کر 10 ملین یوان کر دی گئی ہے اور سبسڈی کی حد 100,000 یوان تک بڑھا دی گئی ہے۔ نجی قرض کی سبسڈی کی پالیسی میں کریڈٹ کارڈ کی قساط کی سہولت شامل ہو گی، جس سے شعبہ جات کی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، وزارت خزانہ نے آلات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے قرض کی سود سبسڈی پالیسی کو بہتر بنایا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان