• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے شینژو-20 کے خلابازوں کے لیے اعزازات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-22

    22جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)21 جنوری کو، چین کے خلائی مشن شینژو -20 کے تین خلا بازوں کو چین کے خلائی مشن کے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ ان اعزازات کا فیصلہ مشترکہ طور پر ،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے کیا۔

    تینوں خلابازوں میں سے ، چھین دونگ کو فرسٹ-کلاس ایرو سپیس اچیومینٹ میڈل دیا گیا ۔ چھین دونگ تین خلائی مشنز ، شینژو-11، شینژو-14 اور شینژو-20 میں حصہ لے چکے ہیں ،انہوں نے خلا میں خلائی وہیکل سے باہر کل چھ EVAs مکمل کی ہیں اور وہ چین کے پہلے خلا باز ہیں جنہوں نے مدار میں 400 دن سے زیادہ وقت گزار ا ہے۔

    دیگر دو خلابازوں ، چھین جونگروئی اور وانگ جیئے کو تھرڈ- کلاس ایرو سپیس اچیومینٹ میڈل اور "Heroic Astronaut"کا اعزازی خطاب بھی دیا گیا۔ شینژو-20 مشن چھین جونگروئی کا پہلا خلائی مشن تھا جس کے دوران انہوں نے تین EVAs سر انجام دیں جب کہ سپیس فلائیٹ انجینئر ،وانگ جیئے نے اپنے تمام اہداف مکمل مہارت سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ۔

    شینزو-20 خلائی جہاز ، 24 اپریل 2025 کو لانچ کیا گیا جو بعد ازاں کامیابی سے چین کے خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہوگیا تھا۔ اس کی واپسی نومبر 2025 کے اوائل میں خلا ئی ملبے کے باعث مؤخر کر دی گئی تھی اور بعد میں متعدد تیاریوں کے بعد، 14 نومبر 2025 کو شینزو-20 کا عملہ ،شینزو-21 خلائی جہاز کے ذریعے بحفاظت زمین پر اترا تھا۔

    شینزو-20 کا عملہ ، 204 دن مدار میں رہا، جو کہ کسی بھی چینی خلا باز عملے کا مدار میں قیام کا سب سے طویل ریکارڈ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان