• صفحہ اول>>دنیا

    امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے رکنیت کی دستبرادی کے ایک سال بعد بھی واجبات ادا نہیں کیے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-23

    23جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے ایک پریس عہدے دار کے مطابق، امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے اپنی رکنیت کی دستبرداری کے ایک سال بعد بھی ، اب تک اپنی رکنیت کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ امریکی میڈیا تنظیم ، نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، امریکا کی طرف واجب الادا رقم تقریباً 278 ملین امریکی ڈالر ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو امریکا کے، عالمی ادارہ صحت سے انخلا کے بارے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کی باضابطہ اطلاع اقوام متحدہ کو دو دن بعد موصول ہوئی۔ این پی آر کے مطابق ، عالمی ادارہ صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تنظیم سے انخلا کا عمل ،نوٹس دینے کے ایک سال بعد تب شروع ہوتا ہے جب تمام بقایا جات کی ادائیگی کر دی جائے لیکن واشنگٹن نے کسی بھی ادائیگی کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

    رواں ماہ ،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبرئسیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکا کا یہ فیصلہ، امریکا اور دنیا دونوں کو "غیر محفوظ" کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ درست فیصلہ نہیں ہےاور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تعاون کیے بغیر امریکا محفوظ نہیں رہ سکتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان