• صفحہ اول>>دنیا

    کیلیفورنیا ، امریکا کی پہلی ریاست جو عالمی ادارہ صحت کے عالمی وبائی انتباہ و ردعمل کے نیٹ ورک میں شامل ہوگئی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-26

    26جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)23 جنوری کو ، ڈیووس میں کیلیفورنیا کے گورنرگیوین نیو زوم نے اعلان کیا کہ کیلیفورنیا ، عالمی ادارہ صحت کے گلوبل آوٹ بریک الرٹ اینڈ رسپانس نیٹ ورک(GOARN) میں شامل ہو رہا ہے۔ اس اعلان کے بعد کیلیفورنیا پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے جو عالمی ادارہ صحت کے عالمی وبائی انتباہ و ردعمل کے نیٹ ورک میں شامل ہوئی ہے ۔ یہ اعلان امریکا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر علیحدگی کے ایک دن بعد سامنے آیاہے ۔

    گورنر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کیلیفورنیا کے گورنر گیوین نیو زوم نےاس فیصلے کا اعلان ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے دوران ، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبرئیسس کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ۔ گیوین نیو زوم کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کا عالمی ادارہ صحت سے انخلا ایک غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے جو تمام کیلیفورنیا اور امریکیوں کو نقصان پہنچائے گا۔ کیلیفورنیا اس فیصلے کے نتیجے میں آنے والی ممکنہ تباہی کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہناتھا کہ ہم دنیا بھر میں شراکت داری کو فروغ دینا جاری رکھیں گے اور پبلک ہیلتھ میں مستعدی کے ساتھ سب سے آگے رہیں گے۔

    عالمی ادارہ صحت کے تحت GOARN ایک ایسا عالمی نیٹ ورک ہے ، جو دنیا بھر میں صحت کے اداروں، حکومتوں، لیبارٹریز ، تعلیمی مراکز اور رسپانس آرگنائزیشنز کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ وہ تیزی سے ابھرتے ہوئے صحت کے خطرات، خاص طور پر سرحد پار یا وبائی نوعیت کے خطرات کی شناخت کر سکے اور بروقت رد عمل دے سکے ۔

    ویڈیوز

    زبان