• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    بیجنگ کا اپنے عالمی معیار کے میٹرو نیٹ ورک کی مزید توسیع کا منصوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-26
    بیجنگ کا اپنے عالمی معیار کے میٹرو نیٹ ورک کی مزید توسیع کا منصوبہ

    26جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)25 جنوری کو بیجنگ کے میئر ین یونگ نے بیجنگ میونسپل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں ایک سرکاری کام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بیجنگ میونسپلٹی، مسافروں کی سہولت کو ترجیح دیتے ہوئے 2026 تک بیجنگ کو چین کے ، سب سے طویل سب وے نیٹ ورک کے حامل شہر کے طور پر مزید مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

    ین یونگ نے نشاندہی کی کہ بیجنگ نے پچھلے سال تین نئی میٹرو لائنز کا آغاز کیا، جس سے شہر کے سب وے نیٹ ورک میں 30 کلومیٹر کا اضافہ ہوا جس سے بیجنگ کا کل آپریشنل سب وے مائلیج 909 کلومیٹر تک پہنچ گیا اور بیجنگ کی ،چین کے سب سے وسیع اربن ریلوے سسٹم کے حامل شہر کی حیثیت برقرار رہی ۔

    میئر کا کہنا تھا کہ 2026 میں بیجنگ کا ہدف ، 40 کلومیٹر سے زائد میٹرو ٹریک کا اضافہ کرنا اور بس سے ریل تک منتقلی کادائرہ کا ر 93 فیصد تک بڑھانا ہے ، جو 2025 میں 91 فیصد تھا ۔

    ویڈیوز

    زبان