• صفحہ اول>>کاروبار

    2025 میں چینی کسانوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی میں سال بہ سال 6 فیصد کا اضافہ

    (CRI)2026-02-04

    4 فروری کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین میں زرعی اور دیہی جدیدکاری اور جامع دیہی احیاء کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چین کی جانب سے جاری کردہ 2026 مرکزی دستاویز نمبر 1 میں رواں سال کے لئے چین میں زراعت، دیہات اور کسانوں سے متعلق اہم فرائض اور اہداف طے کئے گئے ہیں، جن میں زرعی جامع پیداواری صلاحیت اور معیار و افادیت میں بہتری ، باقاعدہ اہدافی امداد و تعاون کے نفاذ ، کسانوں کی مستحکم آمدنی میں اضافے کو فعال طور پر فروغ دینا اور مقامی حالات کے مطابق رہائش اور روزگار کے لیے مواقع اور خوبصورت دیہی علاقوں کی تعمیر کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں، چینی کسانوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی 24,456 یوآن تک جا پہنچی ہے، جوسال 2024کے مقابلے میں 6 فیصد کا اضافہ ہے۔ غربت سے نکلنے والی کاؤنٹیوں میں کسانوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی کی شرح نمو قومی اوسط سے زیادہ رہی جبکہ غربت سے نکلنے والی دیہی آبادی کے لیےروزگار کی فراہمی مسلسل پانچ سالوں تک 30 ملین سے زیادہ رہی۔ ملک بھر میں اناج کی پیداوار مسلسل دو سالوں سے 700 ارب کلوگرام سے زائد پر قائم رہی ، اور 2025 میں یہ پیداوار 714.9 ارب کلوگرام تک پہنچ گئی، جس میں کل پیداوار اور فی یونٹ پیداوار دونوں میں نئے تاریخی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان