مقامی وقت کے مطابق 11 نومبر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی انقلاب کی فتح کی یاد میں منعقدہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کا خواہاں نہیں ہے اور وہ کسی بھی قسم کے معائنے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم، امریکہ اور یورپ کے شدید عدم اعتماد نے متعلقہ مذاکرات میں نتائج کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ضرورت سے زیادہ مطالبات کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور نہ ہی ناانصافی اور جارحیت کے سامنے پیچھے ہٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران بات چیت کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔



