• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات  کے بارے میں:  توفو کی تیاری

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-12

    12فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کے آغاز سے تہوار کے جوش وخروش میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ آنے والے جشنِ بہار یعنی چینی سالِ نو کے لیے تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔

    جشنِ بہار کاونٹ ڈاون ، عام طور پر چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی 23 تاریخ سے شروع ہوجاتا ہے، چینی لوگ تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں اور ملک میں جشن کی روایتی رسومات کا رنگ تیز ہونے لگتا ہے۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن پوسٹر ز کے ذریعے آپ کو جشنِ بہار کی روایتی رسومات سے متعارف کروائے گا۔

    بارہویں مہینے کی 25تاریخ ،توفو کی تیاری

    کہا جاتا ہے کہ چونکہ انسانوں کو ڈر ہے کہ جیڈ شہنشاہ لوگوں کی زندگیوں کی جانچ پرکھ کرنے کے لیے اپنے ماتحتوں کو زمین پر بھیجے گا، اس لیے وہ سادہ زندگی گزارنے کے لیے توفو کھاتے ہیں تاکہ جیڈ شہنشاہ کی سزا سے بچ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی 25 تاریخ کو توفو بنانے کی روایت نسل در نسل منتقل ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ، اس کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ "توفو" بولنے میں چینی زبان کے لفظ "دو فو" (ہر کام میں خوش قسمتی) کی طرح بھی لگتا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان