• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    سنکیانگ میں فرض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والی اہلکار سے منسوب "جیاولونگ گلاب" کی کہانی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-12

    14 جنوری 2026 ۔سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی زرعی مصنوعات کے برینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن-سیلز سروس سینٹر کی آنجہانی ڈائریکٹر حہ جیالونگ ۔ (لائیو سٹریم کا سکرین شاٹ )

    14 جنوری 2026 ۔سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی زرعی مصنوعات کے برینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن-سیلز سروس سینٹر کی آنجہانی ڈائریکٹر حہ جیالونگ ۔ (لائیو سٹریم کا سکرین شاٹ )

    12فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ یوننان کے شہر کھن منگ سے ایک نئی قسم کا گلاب ،"جیاؤلونگ" ،سنکیانگ کی جاو سو کاؤنٹی کی طرف روانہ کیا گیا ۔ یہ کوئی عام گلاب نہیں تھا نہ ہی یہ یوننان سےدوسرے شہروں کو روزانہ بھیجے جانے والے پھولوں کا معاملہ تھا بلکہ یہ پھول سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی زرعی مصنوعات کے برینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن-سیلز سروس سینٹر کی آنجہانی ڈائریکٹر حہ جیالونگ کی یاد میں یوننان اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے درمیان جذباتی تعلق کی علامت کے طور پر بھیجا گیا تھا۔ 47سالہ حہ جیاولونگ 14 جنوری کو ای کامرس پروگرام کے لیے گھڑ سواری کرتے ہوئے مقامی زرعی مصنوعات کی تشہیر کے لیے فلمبندی کر رہی تھیں کہ گھوڑے سے گر کر جاں بحق ہو گئیں۔

    جاو سو کاؤنٹی بھیجا جانے والا یہ گلاب یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے پھولوں کے تحقیقاتی ادارے کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اس کا نام تجویز کرنے کے لیے ایک عوامی مہم چلائی گئی جس میں چین بھر سے نیٹیزنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔"23 جنوری کو آن لائن ووٹنگ اور ماہرین کے جائزے کے بعد باضابطہ طور پر "جیاؤلونگ" نام کا اعلان کیا گیا۔

    2020 میں جاو سو کاؤنٹی کی نائب سربراہ کے طور پر حہ جیالونگ اس وقت قومی سطح پر مشہور ہوئیں، جب انہوں نے کسانوں کی پیداوار فروخت کرنے کے لیے لائیو سٹریمنگ کا استعمال کیا، اور بعد میں زرعی برینڈنگ اور دیہی ای کامرس کو فروغ دینے کی کوششوں کی قیادت کی، جس سے سینکڑوں مقامی کاروباروں کی معاونت کی گئی اورلوگوں کے حالات زندگی میں ایک مثبت تبدیلی آئی ۔

    گلاب کے جاو سو کی جانب سفر شروع ہونے سے پہلے ، یوننان کے شہر کھن منگ میں ایک تقریب منعقد ہوئی تاکہ اس پھول کے معنی کو بیان کیا جا سکے ۔تقریب میں جاو سو کاؤنٹی کے نمائندے اور حہ جیالونگ کے رشتہ دار شریک ہوئے۔ " جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے پر کبھی شکست نہیں ہوتی۔ " یہ جملہ حہ جیاولونگ کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سے متاثر ہے۔ ادارے کی محقق، ٹسائی ین فئے کا کہنا ہے کہ اس مخصوص گلاب کے نرم گلابی پھول اور غیر متوقع طور پر مضبوط پتیاں حہ کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ پھول بظاہر نرم ہے، لیکن یہ نازک نہیں ہے۔ اس کی ساخت میں ایک مضبوطی ہے، جو حہ جیاؤلونگ کی شخصیت کی مضبوطی اور عزم کے ساتھ مکمل طور پر میل کھاتی ہے۔ ، ٹسائی ین فئےنے کہا کہ یہ پھول حہ جیاو لونگ کے لیے خراجِ عقیدت ہے ۔ کہتے ہیں کہ پھول ان لوگوں کی عکاسی کرتے ہیں جن کے نام پر یہ رکھے گئے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ جب بھی لوگ اس گلاب کو دیکھیں گے، وہ جیاؤلونگ کو یاد کریں گے۔

    صوبہ یوننان کے گلاب کی نئی قسم ، جسے سنکیانگ کی آنجہانی اہلکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے انہی کے نام پر ،"جیاؤلونگ" کا نام دیا گیا ہے۔

    صوبہ یوننان کے گلاب کی نئی قسم ، جسے سنکیانگ کی آنجہانی اہلکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے انہی کے نام پر ،"جیاؤلونگ" کا نام دیا گیا ہے۔

    دو سال اور چھ ماہ کی محنت سے تیار کیا گیا 'جیاؤلونگ' گلاب ، ایک نایاب نسل ہے جس میں صرف 14 پودے ہی مکمل پنپے ہیں اور امید ہے کہ مزید افزائش کے بعد یہ اکتوبر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے صدر وانگ جی ہوا نے 'جیاؤلونگ' جیسی اقسام کاشت کرنے کی تجویز دی تاکہ یہ یوننان کے بین الاقوامی تعلقات کی علامت بن سکیں، جو بہادری کی روح اور مشرقی جمالیات کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ اقدام یوننان اور سنکیانگ کے درمیان زرعی تعاون کو بھی فروغ دیتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان