• صفحہ اول>>دنیا

    ٹرمپ کا ایران کی قیادت کے بارے میں متنازع بیان

    (CRI)2026-03-06

    مقامی وقت کے مطابق 5 مارچ کو ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے اگلے رہنما کے انتخاب میں ان کی "ذاتی شرکت لازمی" ہے ۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے کو ان کا جانشین قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مجھے اس تقرری میں خود شامل ہونا ہوگا"۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران میں خامنہ ای کی پالیسیوں کے تسلسل پر مبنی نئی قیادت آئی تو امریکہ کو "پانچ سال کے اندر" دوبارہ جنگ میں الجھنا پڑ سکتا ہے۔

    دوسری جانب اسی روز آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ ایران کی جانب سے ڈرون کے ذریعے آذربائیجان پر حملہ کیا گیا ہے، انہوں نے متعلقہ اداروں کو جوابی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دے دی ہے۔

    بحرین میں برطانیہ کے سفیر نے کہا کہ برطانیہ خلیجی ممالک کو ایران کی ممکنہ فوجی کارروائیوں کے خلاف دفاع میں مدد فراہم کر رہا ہے تاکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کی حمایت کی جا سکے۔ اسی تناظر میں اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا کہ اٹلی برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر خلیجی ممالک کو دفاعی نوعیت کی فوجی مدد فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس میں بنیادی طور پر فضائی دفاع شامل ہوگا۔

    مزید برآں، اسپین کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ دفاعی تعاون کے تحت قبرص کے لیے ایک بحری جنگی جہاز روانہ کرے گا تاکہ خطے میں دفاعی حمایت فراہم کی جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان