• صفحہ اول>>دنیا

    وینزویلا اور امریکہ کے درمیان سفارتی و قونصلر تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

    (CRI)2026-03-06

    وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے 5 مارچ کو اعلان کیا کہ وینزویلا اور امریکہ نے سفارتی مذاکرات کے بعد باہمی طور پر سفارتی اور قونصلر تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل اسی روز امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور وینزویلا کی حکومتیں سفارتی اور قونصلر تعلقات کی بحالی پر متفق ہو گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ وینزویلا نے جنوری 2019 میں امریکہ پر اپنے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ بعد ازاں اسی سال مارچ میں امریکی سفارت خانے کے تمام سفارتی عملے نے وینزویلا سے انخلا کر لیا تھا۔

    ویڈیوز

    زبان