ایران کی پاسداران انقلاب نے 12 تاریخ کی صبح اعلان کیا کہ انہوں نے "وعدہ صادق 4" کا چالیسواں دور مکمل کیاہے ، اور لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ مشترکہ فوجی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف اور مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر شدید فضائی حملوں کا اعلان کیا ۔
ایک سینئر اسرائیلی دفاعی اہلکار نے کہا کہ یہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حالیہ فوجی کارروائی کے آغاز کےبعد ایران اور حزب اللہ کا پہلا مشترکہ حملہ ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق، ایران کی پاسداران انقلاب اور لبنان کی حزب اللہ تنظیم نے 'مشترکہ کارروائی' میں، میزائل اور ڈرونز کے استعمال کے ساتھ، 50 سے زائد اہداف پر حملہ کیا۔ان حملوں کا دورانیہ 5 گھنٹے تھا ، اور حملوں میں اسرائیلی شہر یروشلم، تل ابیب، حیفہ، اور اردن کے علاقے ازراق اور سعودی عرب کے علاقے جازان میں امریکی فوجی اڈے شامل تھے۔
امریکی ذرائع کے مطابق، 11 تاریخ کی اطلاعات کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد، ایران کے حملوں میں کم از کم 17 امریکی فوجی اڈے اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا، جن میں سے کچھ مقامات کو کئی بار حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔



