19 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)13 مارچ ، حہ نان کے شہر رو جو میں جو 106 سال کی بزرگ دادی اماں جوانگ آئے چھنگ ، ایک پیالہ یام (اروی کی قسم کی سبزی) اور شہد کے دلیے کو شوق سے کھا رہی ہیں ۔وہ ادویہ سے پرہیز ہی کرتی ہیں اور کھانسی کے لیے بھی اپنی ہی خاص دوائیں پسند کرتی ہیں۔ وہ صحت کے طریقوں کے بارے میں زیادہ باتیں تو نہیں کرتیں، لیکن ان کے روزمرہ کے معمولات ، صحت کی ہزاروں سال پرانی روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔
اسی شہر ،رُوجو کے رہنے والے اور تھانگ شاہی دور (618-907) کے عالم ،مینگ شین نے برسوں پہلے غذا سے علاج کے لیے "مٹیریا میڈیکا" لکھی، جس میں قدرتی طرزِ زندگی کے اصولوں کی وضاحت کی گئی۔ آج بھی یہاں کے لوگ ان کے بیان کردہ بہت سے طریقوں پر عمل کرتے ہیں، سادہ گھریلو طریقہ علاج اور روزمرہ معمولات کی قدر کرتے ہیں۔ اس قسط میں، ہم مینگ کے آبائی شہر کا سفر کرتے ہوئے طویل عمر کے راز کھوجیں گے۔



