8 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)7 اپریل کو ،چین نے اپنا سب سے گہرا "آف شور ونڈ فارم، مکمل صلاحیت کے ساتھ فعال کر دیا ہے۔ ریاستی ملکیت کے حامل چائنا ہوانیگ گروپ کے مطابق،یہ منصوبہ گہرے پانی میں تعمیر، بڑے پیمانے پر ٹربائن کے انضمام اور درست تنصیب کی ٹیکنالوجیز میں اہم پیشرفت کی علامت ہے۔
مشرقی چین کے جزیرہ نما صوبے شاندونگ کے شمالی ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ،شمالی بحرِ زرد میں 52 سے 56 میٹر گہرے پانیوں میں واقع یہ منصوبہ ، چین کا سب سے گہرا کمرشل آف شور ونڈ پراجیکٹ ہے۔
اس کی کل تنصیبی صلاحیت 504 میگا واٹ ہے، جس میں 42 سیٹ 12 میگا واٹ کے ونڈ ٹربائن شامل ہیں۔ مکمل صلاحیت کے ساتھ ،یہ ونڈ فارم سالانہ تقریباً 1.7 بلین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کرے گا، جو کہ سالانہ تقریباً 500,000 ٹن معیاری کوئلے کی بچت کے لیے کافی ہے۔
اس منصوبے سے کامیابی کے ساتھ پیچیدہ "ڈیپ -سی جیالوجی"، اکثر پیدا ہونے والے سمندری بحرانوں اور طویل فاصلے کی آف شور تعمیر جیسے چیلنجز پر قابو پایا گیا۔ منصوبے میں چین کے مقامی بے دو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی بنیاد پر تیار کردہ ہائی پریسیژن پوزیشننگ ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ۔ انٹیلی جنٹ آگزلری ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک واحد ٹربائن کے لیے پائلز سنکنگ کا وقت 48 گھنٹوں سے کم ہو کر 29 گھنٹے رہ گیا۔ ڈرونز اور مصنوعی مقناطیسی میدانوں کو ملا کر تیار کردہ معاون ٹیکنالوجی نے مزدوروں کو کامیابی کے ساتھ زیر سمندر 95.6 کلومیٹر طویل کیبلز بچھانے میں مدد دی۔
اس سال مارچ میں وزارت قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،چین کی نئی نصب شدہ اور آف شور ونڈ پاور کی مجموعی صلاحیت ،دونوں عالمی کل کے نصف سے زیادہ رہیں ۔



