• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کے مستحکم اور مثبت اقتصادی رجحان کو مضبوط بنایا جائےگا

    (CRI)2026-04-19

    چین کے قومی کمیشن برائے اصلاحات و ترقی کے وائس چیئرمین وانگ چھانگ لین نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت چین کی معیشت میں طلب اور رسد دونوں پہلوؤں میں نمایاں بہتری آئی ہے اورملک کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی پہلی سہ ماہی میں معیشت نے ایک مستحکم اور اچھا آغاز حاصل کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں چینی حکومت میکرو اکنامک پالیسیوں کے ایک جامع سیٹ کو نافذ کرے گی اور حالات کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق بروقت متعلقہ پالیسیاں متعارف کرائے گی۔

    وانگ چھانگ لین نے کہا کہ ایک مضبوط ملکی مارکیٹ کی تعمیر کے لیے 2026 سے 2030 تک اندرونی طلب کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک نفاذ پر مبنی منصوبہ تیار کیا جائے گا، اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رواں سال جون کے اختتام سے پہلے مرکزی بجٹ کی سرمایہ کاری کے 755 بلین یوآن اور 1 ٹریلین یوآن کے انتہائی طویل مدتی خصوصی بانڈز جاری کیے جائیں۔ چین "15 ویں پانچ سالہ منصوبہ" کی مدت کے دوران کھپت کو بڑھانے کے لیے ایکشن پلان نافذ کرےگا۔ وانگ چھانگ لین نے مزید کہا کہ لوگوں کے معیار زندگی کے تحفظ اور بہتری کے لئے ہم روزگار کو مستحکم کرنے اور آمدنی میں اضافے کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کریں گے، روزگار کے استحکام، وسعت اور بہتری کے لیے ایکشن پلان پر عمل درآمد کریں گے،اور شہری و دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافے کے لیے خصوصی منصوبہ تیار کریں گے تاکہ جامع اور حفاظتی فلاح و بہبود پر مبنی ذریعہ معاش کی تعمیر اور کمزور طبقات کے سماجی تحفظ کو مضبوط بنایا جائے۔

    ویڈیوز

    زبان