• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    چین میں کتابوں سے محبت کرنے والے معاشرے کی تشکیل ، پہلے قومی ہفتہِ مطالعہ کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-21

    21 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)20 اپریل کو چین میں پانچویں قومی مطالعہ کانفرنس کے ساتھ ہی پہلے قومی ہفتہِ مطالعہ کا آغاز ہوا۔ یہ چین میں کتابوں سے محبت کرنے والے معاشرے کی تشکیل کی جانب میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔

    اس ہفتے کے دوران ، ملک بھر میں مختلف ریڈنگ پروگرامز کا انعقاد ہوگا ، جن میں لیکچرز، کتب کی نمائشیں، مطالعے کی بیٹھکیں اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے عطیات کی مہمات شامل ہیں۔

    چین کی پانچ ہزار سال سے زائد قدیم تاریخ میں، مطالعے اور تعلیم کو ہمیشہ اہمیت دی گئی ہے۔ آج، حکومت قومی سطح پر مطالعے کو ایک اہم حکمت عملی کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور اسے 15ویں پانچ سالہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ مطالعے کے لیے دوستانہ معاشرے کی تشکیل ثقافتی مہارت ، سماجی ترقی کے فروغ اور جدت و اختراع کو پروان چڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

    مطالعہ، ہر سو

    چین نے "ریڈنگ انفراسٹرکچر " میں مسلسل سرمایہ کاری کی ہے۔ 2025 کے آخر تک، ملک بھر میں 3,253 عوامی کتب خانے قائم کیے گئے جن تک عوام کو مفت رسائی فراہم کی گئی ہے۔ متعدد لائبریرز/ کتب خانے تو لوگوں کے گھروں پر بنائے گئے ۔ مثال کے طور پر، جی نان کی ڈسٹرکٹ لی شیا نے کمیونٹی لائبریری کی 100 شاخیں قائم کیں جن کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ملین سے زائد قارئین کو مطالعے کی سہولت فراہم کی گئی۔

    پبلک لائبریریز کے علاوہ، مطالعے کے لیے مختلف طرح کے مقامات ، خاموشی سے روزمرہ کے تانے بانے میں بنےگئے ہیں۔2022 سے، مشرقی چین کے صوبے جیانگشی کے شہر نان چھانگ میں عوامی مطالعے کے لیے 111 "ریڈنگ رومز" قائم کیے گئے ہیں جو کہ لوگوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔ یہ محلوں، شہر کے مراکز، صنعتی پارکس، سب وےز اور ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشنز کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات میں بھی موجود ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق، چین میں اس وقت 40,000 سے زیادہ نئی طرز کی "اربن ریڈنگ سپیسز" موجود ہیں، جو لوگوں کے لیے "ریڈنگ سروسز" کو پہلے سے کہیں زیادہ باسہولت بنا رہی ہیں۔ملک بھر میں پڑھنے کی جگہیں تیزی سے صارف دوست بنتی جا رہی ہیں۔ جیانگشی کے قدیم شہر وان زائی میں، مہمان خانوں کے بستر کے ساتھ رکھی تپائی پر دھری کتب ، پڑھنے کے بعد شہر کی لائبریری میں واپس کی جا سکتی ہیں ، بالکل بائیک شیئرنگ کی طرح ۔چین کے صوبے جیانگسو کے شہر شو جو میں، مقامی "ریڈنگ سپاٹس" پر بزرگوں کے لیے خصوصی خدمات متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں محدب عدسے اور پڑھنے کے چشمے فراہم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔

    فروری میں چین نے پہلی بار ، مطالعے کے لیے قومی سطح پر انتظامی ضابطہ کار نافذ کیا، جو کہ مطالعے کو فروغ دینے کے اقدامات ، مطالعاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور معاون نظام کو مضبوط کرنے کے اقدامات کو واضح کرتا ہے اور مطالعے سے محبت کرنے والے معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مضبوط قانونی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

    کتب یا روبوٹس

    تیز رفتار ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجیکل تبدیلیوں کے دور میں معلومات ، برق رفتاری سے اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں جس کے باعث مطالعے کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ پھر بھی، جب AI تجویز کر رہا ہو، صوتی کتب سنا رہا ہو اور مطالعے میں ایک ساتھی کا کردار ادا کر رہا ہو، تو پھر مطالعے کی حقیقی اہمیت کیا رہ جاتی ہے؟

    مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ میں نیشنل ریڈنگ ویک کی ہانگ جو برانچ کے افتتاح کے موقع پر، چینی ناول نگار مائی جیا نے ،وقت کے تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پہلی گاڑی بننے کے ایک صدی بعد، بلکہ اس سے زیادہ عرصے بعد بھی، لوگ دوڑنے کو اپنا رہے ہیں ، گاڑیوں کے دور میں غیر موثر، لیکن صحت کو برقرار رکھنے کا موثر طریقہ۔اسی طرح "اے آئی کے طاقت ور " دور کی طرف متوجہ ہوں ، جس طرح لوگوں نے گاڑیوں کے دور میں دوڑنا منتخب کیا، اسی طرح ایک دن وہ اپنے "مشینی وقت" سے وقت نکال کر سکرینز بند کرنے اور کتابوں کی طرف واپس جانے کو منتخب کریں گے۔

    اسی تقریب میں، مصنفہ جانگ کھانگ کھانگ نے تجویز دی کہ اے آئی سے استفادہ کرتے ہوئے قارئین، قابل اعتماد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرف رجوع کریں تاکہ وہ ایسی کتب منتخب کر سکیں جو واقعی ان کی اندرونی الجھنوں کو سلجھائیں اور ان کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں۔ اہم کتابوں کو اس وقت پڑھیں جب انہیں بلاتعطل زیادہ وقت تک پڑھا جاسکے ، جبکہ وقفوں میں ملنے والے وقت کو پوسٹس دیکھنے یا صوتی کتب سننے میں صرف کیا جا سکتا ہے۔

    چین کی رینمن یونیورسٹی کے سکول آف لبرل آرٹس کے پروفیسر جن یوان پھو کی رائے میں، جنریٹو اے آئی، پس منظر کی معلومات تلاش کرنے، بصیرت افروز سوالات اٹھانے اور سمجھ بوجھ کو بڑھانے جیسے معاملات میں قارئین کے لیے ایک معاون بن رہا ہے۔تاہم یہ ہمارے لیے سوچ نہیں سکتا، یہ بچوں کی بنیادی تعلیم کی جگہ نہیں لے سکتا، نہ ہی یہ مختلف شعبوں میں جدید تحقیق کا متبادل ہو سکتا ہے، یا انسان کی علم کے حصول کی کوششوں کا متبادل ہو سکتا ہے۔

    چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی کی محقق چھین مان چی کا کہنا ہے کہ اے آئی کی گہری سوچ اے آئی کی ہے ، آپ کی نہیں، خود مختار عمیق نظریات اور سوچ صرف مطالعے کے ذریعے ہی ممکن ہے ، مطالعے کے نتیجے میں جو ، تجسس، کھوج اور خیالات آپ کے ذہن میں جگہ بناتے ہیں ،حقیقتاً صرف وہی "آپ کے اپنے " ہوتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان