• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ اور ایران مذاکرات بحال کریں اور  کشیدگی میں اضافے سے گریز کیا جائے ، اقوام متحدہ کی اپیل

    (CRI)2026-04-22

    مقامی وقت کے مطابق 21 اپریل کو اقوام متحدہ کی یومیہ پریس بریفنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور امریکہ و ایران سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد مذاکرات دوبارہ شروع کریں تاکہ صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکی جا سکے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات کی بحالی کا انحصار امریکی اقدامات پر ہے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے جنگ بندی میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔

    ویڈیوز

    زبان