
24 مارچ 2026 - صوبہ گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو کی ڈسٹرکٹ تھیان حہ کے Xpeng ٹیکنالوجی پارک میں نمائش کے لیے رکھی گئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔ گوانگ دونگ، چین میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے، جو ایک انتہائی خود مختار صنعتی نظام، بڑے پیمانے پر پیداوار کی مضبوط صلاحیت اور حقیقی دنیا کے مختلف ایپلی کیشنز سنیریو فراہم کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، اس نے مستقبل کی نقل و حمل کے میدان میں ٹیکنالوجی کی پیش رفت اور مختلف منظر ناموں پر مبنی ایپلیکیشنز کی رفتار کو بڑھایا ہے جس میں انٹیلی جنٹ برقی گاڑیاں، خود مختار ڈرائیونگ اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے ایئر کرافٹس پر مبنی معیشت شامل ہیں ۔ (شنہوا/دینگ ہوا)

13 اپریل 2026 ۔ تھیان حہ کے Xpeng ٹیکنالوجی پارک میں ، کم ارتفاع پر نقل و حمل کے پیش رو تکمیل کار ARIDGE کا تیار کردہ ، "لینڈ ایئر کرافٹ کیریئر" نمائش میں پیش کیا گیا ۔(شنہوا/دینگ ہوا)

24 مارچ 2026۔تھیان حہ کے Xpeng ٹیکنالوجی پارک میں ایک شخص ، نمائش پر رکھی گئی نئی توانائی کی گاڑی کے چیسز کی تصویر کھینچ رہا ہے (شنہوا/دینگ ہوا)

24 مارچ 2026۔تھیان حہ کے Xpeng ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ نمائش کے دوران ایک شخص ، "فلائنگ وہیکل " کی تصویر کھینچ رہا ہے (شنہوا/دینگ ہوا)

24 مارچ 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو کی ڈسٹرکٹ حائے جو کی سڑکوں پر رواں دواں سیلف ڈرائیونگ بس ۔(شنہوا/دینگ ہوا)

19 اپریل 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شینزن کی ڈسٹرکٹ نان شان میں سیلف ڈرائیونگ ٹیکسی کا اندرونی منظر ۔(شنہوا/دینگ ہوا)



