21 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)15 اپریل کو ،، پیرس میں منعقدہ، یونیسیکو ایگزیکٹو بورڈ کے 224 ویں اجلاس میں ،مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کے علاقے چھانگ شان اور جنوب مغربی صوبے سچوان کےکوہِ سی گونیانگ کو باضابطہ طور پر یونیسیکو گلوبل جیوپارکس کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ان اضافوں کے بعد اب چین میں یونیسیکو گلوبل جیوپارکس کی تعداد 51 ہوگئی ہے جو ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے سمیت ، صوبائی سطح کے 24علاقوں میں تقسیم ہیں۔

مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کے علاقے چھانگ شان کے "سٹون فاریسٹ" کا فضائی منظر۔
مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کے شہر چھو جو میں واقع چھانگ شان یونیسکو گلوبل پارک ، 1,043.1 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔یہاں Neoproterozoic سے لے کر Cenozoic دور تک کی پرتوں کے سلسلے کی ترتیب محفوظ ہے ، جو مشرقی ایشیا میں تقریباً ایک ارب سال کی جیولوجیکل ترقی کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس مقام پر چین کا پہلا "گولڈن اسپائیک" (GSSP) موجود ہے، ساتھ ہی ساتھ نایاب فوسلز بھی وافر پائے جاتے ہیں۔ اس کا منظر نامہ ابتدائی مرحلے کے ریف-کارسٹ کی تشکیل، شاندار گرینائٹ پہاڑیوں اور دریائے چھانگ شان کے دلکش پانیوں سے سجاہوا ہے۔

جنوب مغربی صوبے سچوان کے آبا زانگ اور چھی آنگ خود اختیار پریفیکچر میں ،کوہِ سی گونیانگ کی وادی کا منظر۔
یونیسکو گلوبل پارک کی فہرست میں شامل کوہِ سی گونیانگ ، آبا زانگ اور چھی آنگ خود اختیار پریفیکچر کی کاونٹی شیاؤجن میں واقع ہے۔ 2,764.01 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا یہ علاقہ ، چھنگ ہائی -شی زانگ پلیٹو اور سچوان بیسن کے مابین تغیر کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ علاقہ سونگ پان-گانزی آرگینک بیلٹ، "شی کھانگ طرز" کی تہوں ، غیر معمولی الپائن چوٹیوں اور منفرد برفانی زمینی ساخت کے لیے مشہور ہے۔
یہ جیو پارک گلوبل بائیوڈائیورسٹی کا ایک اہم مرکز بھی ہے، جہاں اعلیٰ پودوں کی 2,000 سے زائد اقسام، دنیا کے سب سے بڑے اور قدیم قدرتی "سی بک تھارن" کے جنگلات نیز جائنٹ پانڈا اور برفانی چیتے سمیت ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی 300 سے زائد اقسام موجود ہیں۔
جیولوجیکل ورثے کے تحفظ اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے میں سرگرم ، یونیسکو گلوبل جیوپارکس کی درجہ بندی، 2015 میں بین الاقوامی جغرافیائی سائنس اور جغرافیائی پارک پروگرام کے تحت قائم تشکیل دی گئی تھی ۔ آج، دنیا بھر کے 50 ممالک میں 200 سے زائد یونیسکو گلوبل جیوپارکس موجود ہیں۔



