• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ ایران جنگ بندی غیر یقینی، مذاکرات پر اختلاف برقرار

    (CRI)2026-04-23

    22 اپریل کو چائنا میڈیا گروپ کی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان نئے دور کے امن مذاکرات میں "ممکنہ طور پر جمعہ 24 اپریل تک" پیش رفت ہو سکتی ہے، اور اس حوالے سے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق اس کی ثالثی میں آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کی بحالی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرو لائن لیویٹ نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لیے کوئی حتمی وقت مقرر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے جزو کے طور پر ایران کو اپنی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنا ہو گی، جبکہ امریکی انتظامیہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کی موجودہ صورتحال پر مطمئن ہے۔

    تاہم ایران نے 24 اپریل کو ممکنہ مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے امریکی بیان کی تردید کی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسے کسی فیصلے پر اتفاق نہیں ہوا اور مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات اور معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے، لیکن وعدوں کی خلاف ورزی، ناکہ بندی اور دھمکیاں سنجیدہ مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ اسی دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا۔

    ویڈیوز

    زبان