
22 اپریل کو چین کے ساحلی شہر سانیا کے یاشا پارک میں، چھٹے ایشین بیچ گیمز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔(تصویر ۔ شنہوا)
22 اپریل کو ،چین کے ریاستی کونسلر شین یی چن نے چھٹے ایشین بیچ گیمز کا افتتاح کیا۔ یہ گیمز پہلے 2020 میں منعقد ہونے تھے، تاہم کووڈ -19 کی وبا کے باعث دو بار ملتوی ہونے کے بعد یہ کھیل 22 اپریل کو سانیا میں شروع ہوئے ہیں۔ 22 سے 30 اپریل تک ہونے والے ان بیچ گیمز میں 14 کھیل، 15 ڈسپلنز اور 62 ایونٹس شامل ہیں جب کہ شرکا کی تعداد تقریباً 10,000 ہے، جن میں 1,790 کھلاڑی شامل ہیں۔
صوبہ شان دونگ میں 2012کے ہائی یانگ ایڈیشن کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب چین نے ایشین بیچ گیمز کی میزبانی کی ہے۔ جب کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہائی نان نے ایک براعظمی سطح کے بیچ گیمز ایونٹ کی میزبانی کی ہے۔ دسمبر میں جزیرے بھر میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے افتتاح کے بعد ،یہ کھیلوں کا پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ بھی ہے۔
سانیا گیمز میں چین کا دستہ 255 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں 171 کھلاڑی شامل ہیں، جو 13 کھیلوں اور 60 ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ایشین بیچ گیمز کی تاریخ میں چین کی جانب سے تعداد کے اعتبار سے اب تک سب سے بڑا دستہ ہے۔



