• صفحہ اول>>دنیا

    جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی جائزہ کانفرنس کا انعقاد

    (CRI)2026-04-28

    جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے فریقوں کی 11ویں جائزہ کانفرنس 27 اپریل کو امریکہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹزر میں شروع ہوئی، جو 22 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکہ اور ایران کے نمائندوں نے افتتاحی اجلاس میں الزامات کا تبادلہ کرتے ہوئے کانفرنس کے نائب چیئرمین کے طور پر ایک دوسرے کی تقرری کی مخالفت کی۔

    امریکی نمائندے نے کہا کہ ایران کئی سالوں سے اپنے جوہری پروگرام کو "کسی بھی شہری مقصد سے بالکل متصادم انداز میں آگے بڑھا رہا ہے"۔ امریکہ نے ایران کو قیادت کا عہدہ سنبھالنے کی اجازت دینے کے کانفرنس کے فیصلے پر "حیرت" کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ "جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملے میں ایران کے کسی بھی قائدانہ کردار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا"۔ اس کے جواب میں ایرانی نمائندے نے کہا کہ امریکہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنے والا واحد ملک ہے اوروہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی مسلسل توسیع جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے باوجود وہ خود کو جوہری عدم پھیلاؤ کے "ثالث" کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر حال ہی میں ایران کی پرامن جوہری تنصیبات کے خلاف،جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہیں، جارحانہ اور غیر قانونی کارروائیاں کی ہیں۔ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور "عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی سالمیت پر براہ راست حملہ" ہیں۔ ایران کانفرنس کے نائب چیئرمین کے لیے امریکی امیدوار کو قبول نہیں کرتا۔

    ویڈیوز

    زبان