• صفحہ اول>>چین پاکستان

    "ستارۂ پاکستان" کا اعزاز: چین کی تخلیقی ٹیکنالوجی سے پاکستان میں  دل کی بیماریوں کے علاج میں سہولت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-28

    28 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)26 اپریل کو حو نان کے شہر چھانگ شا میں، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے ، چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے فووائی ہسپتال کے نائب صدر، پھان شیانگ بن کو پاکستان کے طبی شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں، "ستارۂ پاکستان" کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    پاکستان میں پیدائشی طور پر دل کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کا ہنگامی منصوبہ، چین اور پاکستان کے درمیان اس شعبے میں پہلا تکنیکی تعاون ہے۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، پھان شیانگ بن کی ٹیم نے تقریباً 200 مقامی طبی اہلکاروں کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں انہیں الٹراساؤنڈ گائیڈڈ انٹروینشنل ٹیکنالوجی کے طریقہ کار اور موبائل میڈیکل وہیکل ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلی اور منظم آگاہی دی گئی۔

    پھان شیانگ بن نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ چینی طبی ٹیم کی تعریف ہے اور چین -پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی ایک اہم گواہی بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ " سب سے پہلے عوام ، سب سے پہلے زندگی " کے تصور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، چین کی طبی امداد نہ صرف جراحی کے لیے ڈاکٹر بھیجتی ہے، بلکہ پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی جدید ترین اختراعی ٹیکنالوجیز بھی فراہم کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، پھان شیانگ بن کی ٹیم کی جانب سے متعارف کردہ ریڈی ایشن فری الٹراساؤنڈ گائیڈڈ پرکیوٹینیئس انٹروینشنل ٹیکنالوجی کو مہنگے اور بھاری آلات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میں نہ تو کسی سرجری کی ضرورت پیش آتی ہے اور نہ ہی اس میں نقصان دہ شعاعوں کا کوئی خطرہ ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو مابائل میڈیکل وہیکلز کے ذریعے دور دراز دیہاتوں تک پہنچا کر ، گھر بیٹھے تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

    پاکستان کے مطابق، چین کے اس بے لوث تعاون اور اشتراک کی بدولت، اب پاکستانی ڈاکٹرز ، پیدائشی طور پر امراضِ قلب میں مبتلا مزید بچوں کی جان بچانے کے قابل ہو ں گے۔

    اعداد و شمار کے مطابق، چین کی غیر ملکی طبی امدادی کارروائیوں کو 60 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، جس کے دوران متعدد ترقی پذیر ممالک کی مدد کی گئی ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین نے اپنی توجہ نئی ٹیکنالوجیز اور نئے طریقوں کی فراہمی پر مرکوز کی ہے، تاکہ نئی معیاری پیداواری صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر صحت کے تعاون کے لیے ترقی کا ایک نیا ماڈل تشکیل دیا جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان