• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کا خلا میں دھاتی 3ڈی پرنٹنگ کا کامیاب مظاہرہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-29

    29 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں چینی تحقیقاتی اداروں نے خلا میں ،دھات کی 3ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (CAS) کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس نے، CASکی انوویشن اکیڈمی آف مائیکرو سیٹلائٹس کے تعاون سے، چھنگ جو کارگو سپیس کرافٹ ٹیسٹ وہیکل میں اس پرنٹنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    خلا میں دھات کی 3 ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو خاص فزیکل میکانیزمز کے کئی چیلنجز کا سامنا ہے ساتھ ہی انجینئرنگ کے متعدد چیلنجز مثلاً پےلوڈ کے وزن میں کمی، انرجی انٹرفیس کی موافقت، ٹیلی میٹری اور ریموٹ کنٹرول، خود مختار آپریشن اور مدار میں تحفظ جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

    تجربے کے دوران، پرنٹنگ ڈیوائس نے زمینی احکامات کے مطابق خودکار طور پر کام شروع کیا۔ اس تجربے میں بنیادی صلاحیتوں سمیت، خلائی جہاز کے پلیٹ فارم کے ساتھ پے لوڈ کی مطابقت، مکمل عمل پر مشتمل خودکار عملدرآمد، ڈیٹا اور تصویری ترسیل اور خلا کے ماحول میں دھات کے پگھلاؤ کی ڈی پوزیشن کے عمل کی جانچ کی گئی ۔

    توقع ہے کہ یہ ٹیکنالوجی، روایتی سپیس مشن ماڈل "جو آپ کو ضرورت ہے لے آئیں" سے "جو آپ کو ضرورت ہے بنائیں" میں تبدیل کرنے میں مدد دے گی۔مستقبل میں، اسے مدار میں مینیوفیکچرنگ اور دیکھ بھال، خلا ئی سہولیات کے لیے اضافی پرزوں کی پیداوار، سٹرکچر کی مرمت اور خلائے بسیط میں مشنز کے لیے خودکار معاونت جیسے منظرناموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان