
30 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)نویں ڈیجیٹل چائنا سمٹ کا آغاز 29 اپریل کو چین کے شہر فو چو میں ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیرِاعظم دنگ شوئے شیانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
دنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کو آگے بڑھانا اور ڈیجیٹل و ذہین ترقی کی سطح کو بلند کرنا چینی طرزِ جدیدیت کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک فریضہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے تیزی سے ابھرتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل چین کی تعمیر کو تیز کیا جائے اور اقتصادی و سماجی ترقی کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مضبوط بنایا جائے، تاکہ چینی طرزِ جدیدیت کے عمل کو نئی توانائی فراہم کی جا سکے۔
دنگ شوئے شیانگ نے چین میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کے حوالے سے پانچ نکات کو اجاگر کیا ،جن میں خودمختار جدت پر قائم رہنا، اطلاق پر توجہ مرکوز کرنا،صنعتی ہم آہنگی پر قائم رہنا، کھلے رویے اور باہمی مفاد پر قائم رہنا، اور سلامتی پر توجہ دینا شامل ہیں۔



