• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    یوم مئی اور سفر کا  جوش  و خروش : چین کی مضبوط اقتصادی بنیاد اور داخلی طلب کی توانائی  کا عکاس

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-30

    30 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں یوم مئی کی تعطیلات کا ہفتہ شروع ہوا چاہتا ہے ، ساتھ ہی سفری گہما گہمی بھی عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث کھپت میں اضافہ متوقع ہے ۔ اس جوش وخروش سے چین کی مضبوط اقتصادی بنیاد اورمقامی طلب کی بھرپور توانائی اجاگر ہوتی ہے۔

    29 اپریل کو چین کی قومی ریلوے نے ان تعطیلات کی سفری سرگرمی کا باضابطہ آغاز کیا ۔ فضائی سفر اور براستہ سڑک سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ، ٹریول سروسز ،ہوٹلز اور سیاحتی مقامات کی بکنگ میں زبردست اضافہ نیز کیٹرنگ اور ریٹیل خرچ میں اضافہ ، یہ سب داخلی طلب میں ترقی کی واضح مثالیں ہیں۔

    2026 کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط اقتصادی ترقی کے پس منظر میں، چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کے اس پہلے سال (2026-2030) کے دوران آنے والی "مئی ڈے" کی تعطیلات میں سفر اور کھپت کا عروج چین کی معیشت کی مضبوط لچک، مقامی توانائی اور مستحکم ترقیا تی رفتار کی توثیق کرے گا۔

    "ٹریول اینڈ کنزمپشن" کا عروج

    چائنا ریلوے گروپ کے مطابق، 29 اپریل سے شروع ہونے والی مئی ڈے تعطیلات کی سفری سرگرمی 6 مئی تک جاری رہے گی اور ان آٹھ دنوں پر محیط "ٹریول سیزن" کے دوران ریل کے ذریعے 158 ملین مسافر متوقع ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ،اس سفر کا سب سے مصروف دن یکم مئی ہوگا جس میں مسافروں کی تعداد 24 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے یومیہ تقریباً 12,000 مسافر ٹرینز چلائی جائیں گی ۔

    فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مستحکم ترقی برقرار ہے۔ چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق، ان تعطیلات کے دوران 11 ملین پیسنجر ٹرپس یعنی یومیہ 2.2 ملین پیسنجر ٹرپس متوقع ہیں۔ صنعتی ڈیٹا فراہم کرنے والے پلیٹ فارم یومی ٹرپ کے مطابق، 28 اپریل تک اندرونِ ملک پروازوں کی بکنگ 6.01 ملین سے تجاوز کر چکی تھی ، جب کہ بیرونِ ملک پروازوں کی بکنگ 1.12 ملین سے زیادہ تھی ۔اس کے علاوہ ، چین سے جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف علاقوں کے لیے پروازوں کی بکنگ میں سال بہ سال 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یورپی مارکیٹ نے بھی مضبوط کارکردگی دکھائی ہے، چین سے یورپ کی طرف پروازوں کی بکنگ میں سال بہ سال تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    "چائنا ٹریول" سے "شاپنگ ان چائنا" کی طرف منتقل ہوتی ان باؤنڈ سیاحت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ قونار کے مطابق، ان تعطیلات کے دوران سب سے زیادہ مقبول ان باؤنڈ سیاحتی شہر شنگھائی، بیجنگ، گوانگ جو اور شینزن ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کے ذریعے سفر کے لیے، قومی ہائی وے پر ٹریفک کے حجم میں سال بہ سال 3.4 فیصد اضافے کی توقع ہے، جس میں سب سے زیادہ متوقع تعداد یومیہ 70 ملین گاڑیوں کی ہے، جو مئی ڈے تعطیلات کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہوگا ۔

    طویل تعطیلات عوامی سفر کے جوش و خروش کو مزید بڑھا رہی ہیں، یہ سفری سرگرمی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی نو ترتیب شدہ تعطیلات کے دوران آرہی ہے جو کہ بہت سے صوبوں اور شہروں میں، زیادہ تر اپریل اور مئی کے اوائل میں ہیں، جس کے باعث خرچ اور کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے نیز مسافروں کی تعداد اور سیاحتی ٹرپس پچھلے سال کی سطح سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، اعدادو شمار کے مطابق اب تک ، اندرون ملک ہوٹلز ، ایئر ٹکٹس اور سیاحتی مقامات کی داخلہ فیس کے لیے بکنگز مئی ڈے کی تعطیل سے پہلے اور بعد کے دو ہفتوں میں، پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا ہو گئی ہیں۔ یہ رجحان سیاحت اور صارفین کے شعبے نیز کنزیومرز کی قوت اور توانائی کو اجاگر کرتا ہے،جس کے اثرات صرف سیاحت کی صنعت تک محدود نہیں بلکہ اس سے کیٹرنگ، رہائش، ٹرانسپورٹ اور ریٹیل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

    27اپریل کو، وزارت ثقافت و سیاحت نے بیجنگ میں قومی یوم مئی ہفتہِ ثقافتی و سیاحتی خرچ کا باضابطہ آغاز کیا ۔ اس ہفتے کے دوران، ملک گیر سطح پر تقریباً 13,700 ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی اور عوام میں 284 ملین یوان (41.54 ملین امریکی ڈالر) سے زائد کے کنزمپشن کوپنز اور سبسڈیز تقسیم کی جائیں گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026 میں سیاحتی آمد و رفت اور صارفین کے خرچ میں مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے حالات زیادہ سازگار ہیں۔

    بھرپور آغاز

    گلوبل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں،یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس میں چائنا اوپن اکانومی سٹڈیز اکیڈمی کے پروفیسر لی چھانگ آن کا کہنا ہے کہ یوم مئی تعطیلات کے دوران متحرک سفر ی سرگرمی، صارفین کی فعال شمولیت اور طلب کی بحالی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے ۔ تعطیلات کے دوران کھپت کےمثبت اشارے ، حال ہی میں جاری کردہ چین کی پہلی سہ ماہی کے اقتصادی اعداد و شمار کے ساتھ بھی پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ پہلے تین ماہ میں، ملک کا جی ڈی پی سال بہ سال 5 فیصد بڑھ کر تقریباً 33.4 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا، جو سال کا ایک اچھا آغاز ہے اور یہ 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2026-30) کے دوران پہلی سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کی رپورٹ بھی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، خدمات کی خردہ فروخت میں سال بہ سال 5.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جو کہ صارفین کی اشیاء کی کل خردہ فروخت سے زیادہ ہے، جو 2.4 فیصد بڑھی ہے ،

    تعطیلات کی سرگرمیوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے لی نے توقع ظاہر کی کہ ثقافتی اور سیاحتی خرچ کی مضبوط بحالی سے سال کے پہلے نصف میں، چین کی اقتصادی ترقی کو نئی توانائی فراہم ہو گی۔ ان تعطیلات کے دوران خریداری کا عروج، نہ صرف تعطیلاتی معیشت کا واضح عکاس ہے، بلکہ یہ مقامی لوگوں کی قوت خرید کے ارتقا اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کا ایک قدرتی انضمام بھی ہے۔ یہ چین کی بڑی مارکیٹ کی لچک اور صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور آگے بڑھنے کے لیے "پرو کنزیومر" پالیسیز کے نفاذ کے لیے ایک واضح "فٹ نوٹ" فراہم کرتا ہے۔

    یکم مئی کی تعطیلات کے قریب ، چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی سیاسی بیورو نے موجودہ اقتصادی صورتحال اور اقتصادی امور کا جائزہ لینے کے لیے 29 اپریل کو ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس نے اندرون ملک طلب کو بڑھانے اور خرچ کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم ہدایات کی وضاحت کی نیز معیاری اشیا اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صارفیت کو فروغ دیا جا سکے۔

    پروفیسر لی چھانگ آن کے مطابق، مئی ڈے کی تعطیلات کے اعداد و شمار کی مضبوط رفتار اس بات کی ایک واضح مثال ہے کہ فراہمی کو بہتر بنا کر اور اعتماد کو بڑھا کر اس اہم اجلاس کے مقصد کا مؤثر نفاذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چین، پہلی سہ ماہی کے بھرپور آغاز کو برقرار رکھے گا اور اس سے پورے سال کے اہداف کا حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم ہو گی ۔

    ویڈیوز

    زبان