• صفحہ اول>>دنیا

    اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے  ٹیلیفونک گفتگو

    (CRI)2026-05-04

    مقامی وقت کے مطابق 4 مئی کو پاکستانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 3 مئی کی شام کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات کی ہے ۔ فریقین نے موجودہ علاقائی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں فریقوں نے علاقائی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور تمام فریقوں کے درمیان مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

    پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تعمیری روابط کے فروغ میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کے پرامن حل اور خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان