• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ  اور ایران  مذاکرات  کے لیے ایران کا نیا  مسودہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا،پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر

    (CRI)2026-05-04

    مقامی وقت کے مطابق 3 مئی کو، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کی جانب سے تیار کردہ نئے مذاکراتی مسودے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور پاکستان بطورِ ثالث، اس نئے مذاکراتی مسودے کو امریکہ کے حوالے کر چکا ہے۔ ایران کی جانب سے ثالث کو تبدیل کرنے کی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔

    ایرانی سفیر نے زور دے کر کہا کہ ایران اپنی قوم اور ملک کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ سفارتی راستے پر بھی مضبوطی سے قائم ہے۔ لیکن سب کچھ امریکہ پر منحصر ہے، اگر امریکہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت چاہتا ہے، تو اسے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

    رضا امیری مقدم نے مزید بتایا کہ ایرانی عوام کے لیے انتہائی اہم بات یہ ہے کہ امریکہ اپنی جارحانہ پالیسیوں کو روکے اور ایران کے حقوق کا احترام کرے۔

    ویڈیوز

    زبان