• صفحہ اول>>دنیا

    پاکستان تمام فریقوں کو امن مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے،پاکستانی وزیر خارجہ

    (CRI)2026-05-05

    3 مئی کو، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب، اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و ترسیلات ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران زور دیا کہ پاکستان تمام فریقوں کو امن مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی صورتحال کے استحکام کا حامی ہے اور اس حق میں ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کا پرامن حل مذاکرات اور سفارتی طریقے سے حاصل ہو ۔

    دوسری جانب، 3 مئی کو ایران کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسی روز ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ثالثی کے عمل میں پاکستان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ایرانی حکام نے ثالثی کے فریق کو تبدیل کرنے کی کوئی نشاندہی نہیں کی، اور امریکی حکام بھی اسی موقف کے حامی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان