• صفحہ اول>>دنیا

    اوپیک کی  متحدہ عرب امارات کے اوپیک  تنظیم سے   نکلنے  کی  تصدیق

    (CRI)2026-05-04

    3 مئی کو، اوپیک (عرب تنظیم برائے پیٹرولیم برآمد کنندہ ممالک) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات اس تنظیم سے باضابطہ طور پر نکل چکا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اوپیک کے سیکرٹریٹ کو متحدہ عرب امارات کے توانائی کے وزیر، سہیل المزروعی کی طرف سے تنظیم کے موجودہ کونسل آف منسٹرز کے چیئرمین کے نام ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے اس تنظیم سے نکلنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہے۔

    اس سے قبل، متحدہ عرب امارات نے 28 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ یکم مئی سے اوپیک اور "اوپیک پلس" سے نکل رہا ہے۔

    اس تنظیم کا قیام 1968 میں ہوا تھا، جس کا صدر دفتر کویت میں ہے، اور اس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔ تنظیم میں سعودی عرب، قطر، کویت، الجزائر، بحرین، مصر، عراق اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان