• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چین میں یوم مئی کی تعطیلات ، باکس آفس 758 ملین یوآن تک پہنچ گیا

    (CRI)2026-05-06
    چین میں یوم مئی کی تعطیلات ، باکس آفس 758 ملین یوآن تک پہنچ گیا

    چائنا نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق، اس سال یوم مئی کی تعطیلات کے دوران فلم باکس آفس 758 ملین یوآن تک پہنچ گیا، فلم بینوں کی تعداد 20.8419 ملین رہی جب کہ فلم شوز کی تعداد 2.376 ملین رہی، جو سال بہ سال بالترتیب 1.41 فیصد، 10.23 فیصد اور 2 فیصد کا اضافہ ہے جب کہ ٹکٹ کی اوسط قیمت میں، سال بہ سال 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔

    یہ سال ، چین کی فلمی معیشت کو فروغ دینے کا سال ہے اور ملک بھر میں فلم بینی کے لیے عوامی سبسڈی 1.2 بلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع ہے۔ اب تک متعلقہ مالیاتی اداروں اور ٹکٹنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے 350 ملین یوآن سے زائد کی سبسڈیز استعمال کی جا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں فلم باکس آفس 2.96 ارب یوان سے تجاوز کر گیا ہے ۔رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی فلمی صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت 210 ارب یوان سے زائد ہو چکی ہے۔ فلمی صنعت، ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کوفروغ دینے اور خدمات کی کھپت کو بڑھانے کے لیے ایک طاقتور انجن بن رہی ہے۔یوم مئی کی تعطیلات کے دوران فلم سیزن کی بدولت ملک کی ثقافتی سیاحت، کیٹرنگ اور متعلقہ شعبوں سمیت پوری صنعتی چین کو 11.5 بلین یوآن سے زائد کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان