8 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں، "خوبصورت چین کی تعمیر " کے لیے تجزیاتی اقدامات کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد سبز اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینا اور ماحول و ماحولیاتی معیار میں مجموعی بہتری حاصل کرنا ہے۔
دستاویز کے مطابق، سالانہ تجزیاتی اہداف میں ہوا کا معیار، پانی اور سمندری ماحولیاتی عوامل، مٹی پر اثر انداز ہونے والے عوامل ، ٹھوس فضلے کی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی معیار شامل ہوں گے۔جب کہ اہم سالانہ تجزیاتی امور میں ترقیاتی ماڈلز کی سبز اور کم کاربن تبدیلی، آلودگی پر قابو ، ماحولیاتی نظام کا تنوع، استحکام اور پائیداری کو بڑھانے کی کوششیں نیز ماحول اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔
دستاویز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تجزیے میں، ذمہ داریوں کی تکمیل، ماحول اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مالیاتی فنڈز کا استعمال، خوبصورت چین کی تعمیر میں مقامی ترقی اور ماحول و ماحولیاتی معیار میں بہتری پر عوام کے اطمینان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔تجزیے کے نتائج 100 پوائنٹس کے پیمانے پر درجہ بند کیے جائیں گے اور انہیں بہترین، اچھا، قابل قبول اور ناقابل قبول کے چار زمروں میں تقسیم کیا جائے گا ۔




