7 مئی کو ، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے کیوبا پر نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد کیوبا کی وزارتِ خارجہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی اقدامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کی "ظالمانہ اقتصادی جارحیت" کیوبا کے عوام کو مزید نقصان پہنچا رہی ہے۔ یہ پابندیاں بین الاقوامی قانون اور اشیا و خدمات کی آزادانہ تجارت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں،جن کا مقصد دھمکیوں اور جبر کے ذریعے عالمی برادری کو کیوبا کے خلاف ناکہ بندی پر مجبور کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جو بھی ممالک کیوبا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی یا مالیاتی تعلقات برقرار رکھتے ہیں، ان کے خودمختار حقوق پر بھی براہِ راست حملہ کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کا اصل مقصد ایک انسانی بحران پیدا کرنا ہے تاکہ مستقبل میں مزید خطرناک اقدامات، حتیٰ کہ ممکنہ فوجی جارحیت کے لیے جواز پیدا کیا جا سکے۔



