• صفحہ اول>>چین پاکستان

    ونڈ پاور  کے بڑے آلات کی بحری راستے سے پاکستان  برآمد ات کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-09

    تیان لہ"نامی بحری جہاز نانجنگ بندرگاہ سے روانہ ہو رہا ہے۔ (تصویر: نانجنگ میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن)

    تیان لہ"نامی بحری جہاز نانجنگ بندرگاہ سے روانہ ہو رہا ہے۔ (تصویر: نانجنگ میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن)

    9 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)8 مئی کو ، نانجنگ میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی، کاسکو (COSCO) شپنگ کا "تیان لہ" نامی بحری جہاز نانجنگ پورٹ کے لونگ تان کنٹینر ٹرمینل سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔ یہ سفر نانجنگ بندرگاہ سے ونڈ پاور کے بڑے آلات کی برآمد کا پہلا کامیاب آپریشن اور نانجنگ سے پاکستان کے لیے ونڈ پاور آلات کی ترسیل کے پہلے بحری راستے کا افتتاحی سفر ہے۔

    "تیان لہ" جہاز کی لمبائی 189.99 میٹر، چوڑائی 28.5 میٹر اور اس کی وزن اٹھانے کی صلاحیت 37,996.6 ٹن ہے۔ اس جہاز پر ونڈ پاور آلات کے 4 سیٹ ، ہاربن الیکٹرک ٹاورز اور ٹرانسفارمرز وغیرہ لدے ہوئے ہیں، جن کا کل حجم 40,000 مکعب میٹر ہے۔ ونڈ پاور آلات میں ٹاورز اور 90 میٹر لمبے انتہائی طویل بلیڈز شامل ہیں۔ یہ ٹاورز ، نانجنگ کی مقامی کمپنیز نے تیار کیے ہیں، جن میں سے ہر ایک حصے کا وزن تقریباً 100 ٹن ہے۔ "نانجنگ کا مال نانجنگ سے برآمدات" کے اس ماڈل نے مقامی کمپنیز کے لاجسٹک اخراجات کو مؤثر طریقے سے کم کیا ہے۔

    سفر کے بلا رکاوٹ آغاز کو یقینی بنانے کے لیے، نانجنگ میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے پیشگی طور پر ٹرمینل، جہاز کی انتظامیہ، کارگو مالکان اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے جہاز کے تکنیکی پیرامیٹرز، سامان کی خصوصیات اور لوڈنگ کی ضروریات کا مکمل جائزہ لیا اور پورے عمل کے دوران کمپنیز کو اپنے کام کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی، بندرگاہ کے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر درآمدات و برآمدات کی منظوری کے عمل کو آسان بنایا گیا، تاکہ جہاز کے بندرگاہ پہنچنے پر بلا تاخیر کام شروع ہو سکے اور روانگی کے وقت کسٹم کلیئرنس بھی بلا تعطل ہو۔ مزید برآں، محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے "زمین، سمندر اور ہوا" پر مشتمل نگرانی کا سہ جہتی نظام تشکیل دیا گیا تاکہ جہاز کے لنگر انداز ہونے اور کرین سے سامان اٹھانے جیسے اہم مراحل کی رئیل ٹائم میں نگرانی کی جا سکے۔

    رواں سال کے آغاز سے، نانجنگ بندرگاہ کی شپنگ اکانومی مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں، اس بندرگاہ کے کارگو ہینڈلنگ اور کنٹینر ہینڈلنگ کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 15.93 فیصد اور 15.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 4 مئی کو "پھنگ آن چھینگ"نامی جہاز ، نانجنگ پورٹ کے لونگ تھان پورٹ ایریا سے پیرو کی چانکے بندرگاہ کے لیے روانہ ہوا، جس سے نانجنگ اور چانکے پورٹ کے درمیان غیر ملکی تجارت کے ایک نئے بحری راستے کا آغاز ہوا اور دریائے یانگسی ڈیلٹا سے جنوبی امریکا تک ایک براہ راست -ریور- سی لاجسٹک روٹ کھل گیا۔ اب ونڈ پاور کے بڑے آلات کی برآمد کے لیے اس براہ راست بحری راستے کے آغاز نے نانجنگ بندرگاہ کے غیر ملکی تجارتی روٹس کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان