• صفحہ اول>>دنیا

    لیبر اور کنزرویٹو دونوں پارٹیوں کو برطانیہ کے مقامی کونسل کے انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا

    (CRI)2026-05-11

    مقامی وقت کے مطابق 9 مئی کو برطانیہ کے مقامی کونسل کے انتخابات کے تمام نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ سیاسی امتحان، جسے وسیع پیمانے پر برطانیہ کے عام انتخابات کے لیے اہم علامت کے طور پر سمجھا جاتا ہے، ایک غیر متوقع سیاسی نتیجے پر ختم ہوا جس میں لیبر اور کنزرویٹو دونوں پارٹیوں کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ ریفارم پارٹی، جو صرف چند سال قبل قائم ہوئی تھی، ایک نمایاں جماعت کے طور پر سامنے آئی ۔

    یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ نتائج محض مقامی انتخابات کے سیاسی نتائج نہیں بلکہ برطانوی عوام میں موجود جذباتی تبدیلی کی بھی عکاسی کرتے ہیں ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی،عام آدمی کی زندگی کی مشکلات ، اور غیر قانونی تارکین وطن سمیت دیگر مسائل میں سیاسی اشرافیہ کی ساکھ کا متاثر ہونا اس بات کی علامت سمجھا جا رہا ہے کہ برطانوی سیاست تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان