• صفحہ اول>>دنیا

    چین اور امریکا  کی مشترکہ کارروائی، سرحد پار منشیات اسمگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

    (CRI)2026-05-11

     اپریل کے اوائل میں، چینی وزارت پبلک سیکیورٹی کے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول اور امریکی وزارت انصاف کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے منشیات کی سرحد پار اسمگلنگ کے ایک کیس میں کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔ فریقین نے بیک وقت چین کے صوبہ لیاؤنینگ، صوبہ گوانگ ڈونگ ، امریکا کی ریاست فلوریڈا اورریاست نیواڈا سمیت دیگر مقامات پر کل 5 مشتبہ افراد (2 چینی اور 3 امریکی شہریوں) کو گرفتار کیا اور منشیات کی ایک کھیپ برآمد کرکے چین اور امریکا کے درمیان منشیات اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کو کامیابی سے ختم کر دیا۔ اس کیس کی کامیابی چینی اور امریکی انسداد منشیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان عملی تعاون کو گہرا کرنے میں ایک ثمر ہے، جس سے منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف مشترکہ اور سخت کارروائی کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان