
اطلاعات کے مطابق، جاپان اور فلپائن کے وزرائے دفاع نے حال ہی میں ایک مشترکہ بیان میں "بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوشش" کی مخالفت کرنے اور جاپان اور فلپائن کے ارد گرد چین کے "خطرناک دباؤ " پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ 9 مئی کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ، جاپان اور فلپائن کے بعض سیاستدانوں کی طرف سے سمندری مسائل پر چین کے خلاف بے بنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ بعض فریقوں نے اپنے ہی عوام کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے علاقائی صورتحال کو کشیدہ کیا۔ جاپان کی جانب سے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے افواج بھیجنے اور پہلی مرتبہ بیرون ملک جارحانہ میزائل داغنے کا آغاز "صرف دفاع" کے اصول سے دانستہ انحراف ہے۔ جبکہ فلپائن، خطے سے باہر کی طاقتوں کو اپنے "خلاف قانون اقدامات" کی پشت پناہی کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ اتحاد قائم کرکے بلاک سیاست بند کریں اور ایسے اقدامات کریں جو حقیقی معنوں میں خطے کے امن و استحکام کے لیے سازگارہوں۔



