• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چینی ساختہ آبدوز، پاکستان کے حوالے کر دی گئی

    (CRI)2026-05-11

    چینی وزارت دفاع کی اطلاعات کے مطابق، چین کی پاکستان کے لیے بنائی گئی پہلی چھی لین کلاس ، روایتی طاقت سے چلنے والی آبدوز حال ہی میں چین کے شہر سان یا میں پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ آبدوز حوالگی کی تقریب میں صدر پاکستان، چیف آف نیول اسٹاف اور دیگر اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی۔

    9 مئی کو، چین کی وزارت دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل جیانگ بن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین- پاک ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری کا واضح مظہر ہے۔ برسوں سے دونوں افواج نے سٹریٹیجک مواصلات، مشترکہ مشق و تربیت، اہلکاروں کی تربیت اور آلات کی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے بھرپور نتائج حاصل کیے ہیں۔آئندہ بھی، دونوں ممالک کی افواج تمام شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرتی رہیں گی تاکہ ایک قریبی چین- پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل نیز عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے میں خدمات سرانجام دی جائیں۔

    ویڈیوز

    زبان