انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن نے حال ہی میں چین کی قیادت میں قدرتی گیس کے لیے باضابطہ طور پر پانچ بین الاقوامی معیارات جاری کیے ہیں۔ یہ معیارات درست مقداری اشاریوں کے ذریعے عالمی توانائی کی مارکیٹ میں لاگت میں کمی، کارکردگی میں بہتری، اور حفاظت کی یقین دہانی کے لیے "چینی حل" فراہم کریں گے۔
چین نے اب تک قدرتی گیس کے لیے 14 بین الاقوامی معیارات کی ترقی اور اجراء کی قیادت کی ہے، جس میں 100 سے زیادہ ماہرین ان معیارات کی تشکیل اور نظر ثانی میں براہ راست شامل ہیں۔ ان معیارات کو برطانیہ ،فرانس ،جرمنی ،جنوبی کوریا اور کینیا سمیت یوریشیا اور افریقہ کے 20 سے زائد ممالک نے کامیابی سے اپنایا ہے۔ چین مستقبل میں بھی تکنیکی جدت اور معیارات کے انضمام کو فروغ دیتا رہے گا، چینی تکنیکی معیارات کو دنیا تک پہنچائے گا اور عالمی قدرتی گیس کی صنعت کی ترقی میں چینی دانشمندی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔



