• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ ایران مذاکرات میں  تعطل  برقرار

    (CRI)2026-05-13

    مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا خاتمہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران سے "مکمل ہتھیار ڈالنے" کا مطالبہ کر رہا ہے، نہ کہ حقیقی بات چیت کا۔

    اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کو جلد بازی میں حل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی آمدنی میں کمی کا سامنا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روک سکتے ہیں، اور کہا کہ "یہ صرف وقت کی بات ہے۔"

    6 مئی کو، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو تجویز پیش کی تھی کہ ایران فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں آبنائے ہرمز میں ایک کثیر القومی حفاظتی آپریشن پر رضامندی پر غور کرے۔ اس کے جواب میں، ایران نے 10 مئی کو خبردار کیا تھا کہ "بحری جہاز کی حفاظت" کی آڑ میں کوئی بھی بیرونی فوجی تعیناتی " بحران کو بڑھا دے گی۔" صرف ایران ہی آبنائے ہر مز کی سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے اور اس میں کسی بھی دوسرے ملک کی مداخلت قابل قبول نہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان