
17 اپریل 2026 ۔مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کی چھی شی ٹاون شپ کے سکول میں طلبہ ایک اے آئی معاون" چھئیان شیاو وا" کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔(شنہوا)
12 مئی کو صوبہ جہ جیانگ کے شہر ہانگ جو میں ،چین نے گلوبل ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2026 کے دوران ، گلوبل اے آئی ایجوکیشن سروس پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا، جس کا مقصد اعلیٰ معیار کے تعلیمی وسائل کا سرحد پار اشتراک بڑھانا اور تعلیم میں اے آئی کا مزید انضمام کرنا ہے۔
یہ آغاز چین کی سمارٹ ایجوکیشن کے ایک وسیع تر اپ گریڈ کا حصہ ہے، جو کہ اب تقریباً 220 ممالک اور علاقوں میں دستیاب ہے۔ اپ گریڈڈ پلیٹ فارم میں بین الاقوامی سروسز کو نئے فیچرز کے ساتھ بڑھایا گیا ہے، جن میں زندگی بھر سیکھتے رہنے کا ایک مرکز اور چینی زبان سیکھنے کی ایک کمیونٹی شامل ہیں۔
11 سے 13 مئی تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں، چین کی پالیسی کی ترقی اور سمارٹ تعلیم میں جدید طریقوں کی تفصیلات پر مشتمل ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی۔اس کے علاوہ اے آئی ایجوکیشن انیشئیٹو بھی پیش کیا گیا، جس میں اے آئی کے بہتر استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ مکمل اور پائیدار انسانی ترقی کی معاونت کی جا سکے۔ اس میں عالمی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے سمارٹ تعلیم کے پلیٹ فارم کا بہتر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اعلیٰ معیار کے وسائل اور ڈیجیٹل ٹولز کا اشتراک کیا جا سکے۔



